darsano-cover

1959 میں 50،000 روپے کی لاگت سے دارسان گاؤں میں تعمیر کیا گیا  احمد داؤد اسکول، داؤد ٹرسٹ کے ابتدائی اقدامات میں سے ایک تھا ، جو بعد میں داؤد فاؤنڈیشن میں شامل ہوگیا۔ اسکول گورنمنٹ کے حوالے کر دیا گیا تھا اور وہاں آج بھی تدریس جاری ہے۔

درسانو میں واقع احمد داؤد اسکول اب کراچی میں ملیر کا حصہ ہے اور مقامی آبادی میں بے حد معروف ہے۔ اس علاقے کے لوگ آج بھی احمد داؤد کو احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں، جنہوں نے انکےعلاقے کو اسکول کی دولت سے نوازا ۔

فی الوقت، اسکول کے پرائمری و سیکنڈری سیکشن میں کل 424 طلباء اور 44 اساتذہ درج ہیں ۔ اسکول کے ممتاز سابق طلباء میں، سیشن جج مسٹر نور محمد بلوچ ، اور ممبر قومی اسمبلی جناب عبدالحلیم بلوچ شامل ہیں۔

IMG_2333
MD-5-copy

اسکول میں فٹ بال کا ایک میدان بھی ہے ، جس کا نام بانی کے نام پر رکھا گیا۔  احمد داؤد فٹ بال کلب ہر دو مہینوں میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرتا ہے۔

IMG_00051