شہزادہ داؤد، دائود ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ ، اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ ، ڈی ایچ فرٹیلائزر لمیٹڈ ، داؤد کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، اینگرو فوڈز لمیٹڈ ، اینگرو ووپاک ٹرمینل لمیٹڈ ، اینگرو ایگسِمپ لمیٹڈ ، پیٹیک (پرائیوٹ) لمیٹڈ، اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ ، سیریس (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، ٹیناگا جنراسی لمیٹڈ ، اور داؤڈ لارنس پور لمیٹڈ کے بورڈز میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔  وہ داؤد فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ہیں۔

شہزادہ داؤد نے فلاڈیلفیا یونیورسٹی ،امریکہ، سے عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹنگ میں  ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ برطانیہ کی بکنگھم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا، اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سند یافتہ ڈائریکٹر کارپوریٹ گورننس ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے انہیں ینگ گلوبل لیڈر 2012 کے طور پر منتخب بھی کیا گیا۔