سید فصیح الدین بیابانی 2 سال سے فاؤنڈیشن کا حصہ ہیں۔ اس سے قبل، انہوں نے آئی سی آئی ، پی اینڈ جی اور انڈس موٹرز میں سینئر مینجمنٹ کے مختلف عہدوں پر بہترین قائدانہ خصوصیات کی نمائش کی اور فاؤنڈیشن میں شامل ہونے کے بعد وہ فاؤنڈیشن کے مختلف تکنیکی اور انجینئرنگ منصوبوں کو سنبھال رہے ہیں۔ انہوں نے کے ایس بی ایل کیمپس کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا اور ڈیڑھ سال میں منصوبے کو تصور سے نتیجے تک پہنچایا ۔ انہوں نے داؤد پبلک اسکول (اے لیولز اور پری پرائمری عمارتوں) کی تعمیر کی سربراہی کی اورتاحال تمام انتظامی اور تعمیراتی منصوبوں میں اسکول کی مدد کرتے ہیں۔ فصیح یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی لاہور سے مکینیکل انجینئرنگ میں گریجویٹ ہے۔

انجینئرنگ کے پیچیدہ مسائل کے حل ڈھونڈنے کے علاوہ ، فصیح کی دلچسپی سفرکرنے اور حسن قدرت کو دریافت کرنے میں ہے۔ ریکیٹ گیم ، فٹ بال اور دیگر ایتھلیٹک سرگرمیوں میں دلچسپی اور مہارت ان کے کھانے پینے کے شوق کو برابر کر دیتی ہے۔ داؤد فاؤنڈیشن میں اپنی ٹیم کے ذریعے پاکستان کی مدد کرنے کا ان کا جذبہ ٹی ڈی ایف اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔