سبرینا دائود، داؤد فاؤنڈیشن (ٹی ڈی ایف) کی چیف ایگزیکٹو ہیں۔ یہ ایک ایسی سماجی تنظیم ہے جو تعلیم کے ذریعے امید اجاگر کرنے اور معاشرتی تبدیلی کا سفرطے کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

سبرینا دائود کی سربراہی میں کئی منصوبوں کا آغاز ہوا مثلاً  ٹی ڈی ایف گھر، جو کراچی کی وراثت و ثقافت کی کھوج اور حفاظت کرتا ہے ۔ میگنیفائی سائنس سینٹر ، اپنی نوعیت کا واحد مقام جسکا مقصد بچوں میں سائنسی تجسس کو فروغ دینا اور تنقیدی سوچ کو بڑھانا ہے ۔ نیچر سیریز، جو پاکستان کے ماحولیاتی خزانوں ، ماحولیاتی نظام پر ان کے اثرات ، اور ان کی پائیداری میں درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہے۔

سبرینا، ​​داؤد ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ ، داؤد لارنس پور لمیٹڈ ، اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ ، اور کراچی ایجوکیشن انیشیٹو کے بورڈز میں ڈائریکٹر ہیں ، اور وہ داؤد پبلک اسکول کی ٹرسٹی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتی ہیں۔

سبرینا داؤد نے یونیورسٹی کالج لندن سے میڈیکل انتھروپولوجی میں ایم ایس سی کیا ہے اور لندن اسکول آف اکنامکس سے اینتھروپولوجی اور لاء میں بی اے  مکمل کیا۔