قراقرم کے منجمد پہاڑی سلسلے قطبی خطوں کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ برفانی خطہ ہے۔ ان پہاڑوں میں برف کی کئی درجن طہے جمی ہوئی ہیں جو دریائے سندھ سے
متصل ہر پاکستانی کی زندگی کو اثر انداز کرتی ہیں۔ پاکستان کے شمالی خطے میں تقریباً 5280 گلیشیرموجود ہیں۔ یہ گلیشیر دریائے سندھ کی کل آبی مقدار کے تین چوتھائی حصے کا ذریعہ ہیں اور مینگروو کے جنگلات سمیت کئی نباتات و حیوانات کی پرورش میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔