شفیق احمد نے داؤد گروپ میں 2007 میں شمولیت اختیار کی اور انہوں نے داؤد لارنس پور لمیٹڈ اور ٹینگا جنراسی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیت گروپ کے مختلف اداروں میں سینئر عہدوں پر کام کیا ۔ وہ فی الحال پیٹیک (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، داؤد کارپوریشن (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور ٹاورشئیر (پرائیوٹ)  لمیٹڈ پر مشتمل گروپ کی نجی کمپنیوں کی، بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر، نگرانی کر رہے ہیں۔

وہ داؤد لارنس پور لمیٹڈ ، ٹیناگا جنراسی لمیٹڈ ، ریون الفا لمیٹڈ ، پیٹیک (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، داؤد کارپوریشن (پرائیوٹ) لمیٹڈ ، ٹاورشئیر(پرائیوٹ) لمیٹڈ اوران باکس بزنس ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں۔

داؤد گروپ میں شمولیت سے قبل انہوں نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں سینئر مینجمنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور نو سال ارنسِٹ اینڈ ینگ فورڈ روڈس سدات حیدر اینڈ کمپنی ، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے بھی وابستہ رہے۔ ملبوسات ، توانائی اور اکاؤنٹنگ کا شوق رکھتے ہوئے ، انہوں نے اپنے 25 سالہ کیریئر میں کئی صنعتکاروں اور رہنماؤں کے ساتھ کام کیا ہے۔

وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور جامعہ کراچی سے لاء کی ڈگری حاصل کی ہے۔ شفیق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سند یافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔