health-copy2

پاکستان کے شہریوں کو عمدہ طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ، داؤد فاؤنڈیشن نے الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال اور میمن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اسپتال (ایم ایم آئی ایچ) کی تعمیرسمیت، صحت کے مختلف شعبوں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ۔ داؤد فاؤنڈیشن نے آغا خان یونیورسٹی اسپتال اور شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال و ریسرچ سینٹر کو خاطر خواہ عطیات بھی فراہم کیں۔

الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال

پاکستان کے شہریوں کو عمدہ طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنی کاوشوں کے تسلسل میں  داؤد فاؤنڈیشن کی جانب سے احمد داؤد نے ستمبر 1986 میں الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے قیام میں نمایاں کردار ادا کیا۔  ملک کے معروف فلاح کاروں اور بین الاقوامی سطح پر سراہے جانے والے ڈاکٹروں کے ساتھ مل کراحمد داؤد نے اسلام آباد کے قریب 250 بستروں پر مشتمل اعلیٰ معیار کے آنکھوں کے اسپتال کا آغاز کیا ۔

ٹرسٹ کے عزائم و مقاصد مندرجہ ذیل ہیں: معیاری و پائیدار نگہداشت، کے ذریعے بینائی کی حفاظت کرنا، جو قابل رسائی اور کم قیمت بھی ہو۔ ڈاکٹروں ، نرسوں ، اور پیرامیڈیکس کی تربیت کے ذریعے انسانی وسائل کی نشوونما کرنا، کیمپنگ سرگرمی کے ذریعے عوام میں بینائی امراض کے متعلق شعور پیدا کرنا ، اور آپتھلمولوجی میں تحقیق کے لئے سہولیات کا قیام کرنا۔

 

الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال ایک غیر سرکاری اور غیر منافع بخش تنظیم ہے جو 40 سے زائد اعلی تعلیم یافتہ ڈاکٹروں پر مشتمل ہے اور روزانہ، اوسطاً 60 سے زائد مریضوں کی کامیاب سرجری کرتی ہے ۔ اسپتال میں روزانہ 700 سے زائد مریضوں کو دیکھا جاتا ہے۔ اسپتال کو پیڈیاٹرک آپتھلمولوجی اور اسٹرابیسمس ، وٹریو-ریٹنا ، کارنیا و ریفریکٹو سرجری ، اوکلوپلاسٹکس اور گلوکوما میں مہارت حاصل ہے۔

میمن ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن

داؤد فاؤنڈیشن نے میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ اسپتال (ایم ایم آئی ایچ) کی توسیع میں بھی تعاون کیا ہے جو اپنے علاقے میں مریضوں کو جدید ترین طبی سہولیات مہیا کررہا ہے۔ ایم ایم آئی ایچ 332 بستروں پر مبنی ٹرشری نگہداشت کا غیر منافع بخش اسپتال ہے۔

آغا خان اسپتال و میڈیکل کالج فاؤنڈیشن

داؤد فاؤنڈیشن نے آغا خان میڈیکل کالج اور اسپتال کو خاطر خواہ عطیات فراہم کئے ہیں ، جن میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کومعیاری مشینوں سے اپ گریڈ کرنے کے فنڈز بھی شامل ہیں۔

خون کے عطیات

داؤد فاؤنڈیشن نے پچھلے کئی سالوں سے خون عطیات مہم کی حمایت کی ہے۔ اس نے فاطمید فاؤنڈیشن کے ساتھ اپریل 2014 میں داؤد سینٹر میں خون عطیات کیمپ کے لئے تعاون کیا تھا۔  اس مہم نے ملازمین کو، رضاکارانہ طور پر، تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لئے خون عطیہ کرنے کی ترغیب کی۔

ٹی ڈی ایف نے دسمبر 2014 میں آرمی پبلک اسکول حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے خون عطیات مہم کا آغاز کیا تھا ۔

ویکسینیشن ڈرائیو

داؤد فاؤنڈیشن نے، متعدد مواقع پر ، خون عطیات مہم کے ساتھ ساتھ ، ویکسینیشن کی مفت سہولت کا  بھی انتظام کیا ہے۔

اس نے داؤد سینٹر میں نچلےعملے کے لئے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا مفت اہتمام بھی کیا تھا۔

شوکت خانم میموریل اسپتال

شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال و ریسرچ سینٹر کو بھی ٹی ڈی ایف نے عطیات فراہم کیں۔ یہ اسپتال ہزاروں ضرورت مند کینسر مریضوں کو بلا معاوضہ جامع نگہداشت فراہم کرتا ہے۔