غزالہ اقبال داؤد ہرکولیس گروپ کے ساتھ مارچ 2007 سے وابستہ ہیں اور فی الوقت داؤد فاؤنڈیشن میں جون 2010 سے ایچ آر امور کی نگرانی کر رہی ہیں۔ اپنے موجودہ کردار میں وہ ہیومن ریسورس کے ساتھ ساتھ  فاؤنڈیشن کی متعدد سماجی سرگرمیوں میں بھی مدد کررہی ہیں.

داؤد فاؤنڈیشن میں شامل ہونے سے پہلے وہ دائود ہرکولیس کیمیکلز لمیٹڈ میں ڈپٹی منیجر ایچ آر کی حیثیت سے وابستہ تھیں۔ وہ 20 سال سے زائد کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھتی ہیں اور انہوں نے پی پی ٹی اے لمیٹڈ (آئی سی آئی پاکستان) ، سوسائٹ جنرل بینک ، الکاٹیل پاکستان لمیٹڈ اور دیگر ملٹی نیشنل اور مقامی تنظیموں میں خدمات انجام دی ہیں۔ غزالہ نے فرانسیسی زبان میں ڈپلوما کیا ہے اور ایک سند یافتہ اوریکل انیلسٹ ہیں۔ وہ پرامید ہیں کہ بچوں کی باقائدہ تربیت پاکستان کے بہترمستقبل کی راہ ہموار کرے گی۔