About us cover

داؤد فاؤنڈیشن (ٹی ڈی ایف) بانی احمد داؤد کی "دہائیوں پرانے خواب کی تکمیل” تھی جو 1960 میں حقیقت بن کے سامنے آئی۔ ٹی ڈی ایف کو ایک ایسی تعلیمی فاؤنڈیشن کے طور پر تصور کیا گیا جس کی مرکزی توجہ سائنس ، ٹکنالوجی ، اور تحقیق  کے شعبوں میں تعلیمی اقدامات کی حمایت اور فروغ تھی۔

فاؤنڈیشن داؤد ہرکولیس گروپ کا چیریٹی بازو ہے ،  جو اس وقت کلثوم داؤد کی زیرقیادت ہے۔ کئی سالوں سے یہ اسکولوں اور کالجوں کی تعمیر کیلئے کوشاں رہا ، لیکن اب وہ علوم کے پھیلاؤ کو فروغ دینے والے مواد اور ٹکنالوجی پر مبنی پراجکٹس کی افتتاح کرنے میں مصروف عمل ہے، جن میں سائنس خواندگی ، تاریخ اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔

تعلیم کے ساتھ ، ٹی ڈی ایف نے مختلف اسپتالوں اور طبی پراجکٹس کو بھی عطیات دی ہیں ، مثلاً الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال اور آغا خان اسپتال جہاں عمارتوں کی تعمیر میں ٹی ڈی ایف نے بھرپور تعاون کیا۔

فاؤنڈیشن قومی آفات کے دوران امدادی کاروائیوں میں بھی اہم کردار ادا کرتی آئی ہے۔ ان میں 1960 میں مشرقی پاکستان میں آنے والے طوفان ، 2005 اور 2008 میں کشمیر اور بلوچستان کے بالترتیب زلزلے ، 2010 میں سندھ اور پنجاب  کے سیلاب اور 2012 میں تھر کی خشک سالی جیسی آفات شامل ہیں ۔

وژن اور بنیادی قدریں

شاہزادہ داؤد ، عبد الصمد داؤد ، اور سبرینہ ​​داؤد شجرکاری مہم کا آغاز کررہے ہیں

دائود فاؤنڈیشن کا مقصد تعلیمی اقدامات کے ذریعے معاشرتی اور روحانی اقدار کی از سر نو تشکیل ہے جو لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے اور ذاتی و پیشہ ورانہ ترقی کے ذریِعے انکی استعداد کو بڑھا سکے۔

فاؤنڈیشن کی خواہش ہے کہ وہ ایسے منصوبوں کا آغاز کرے یا حصہ لے جن کے ذریعے لوگوں کو اپنے کردار کو سنوارنے کے بہتر مواقع پیدا ہوں ،ساتھ ہی  اپنے کنبے، برادری ، ملک اور دنیا کی بہتری کے لئے منتخب کردہ مفادات میں اپنے افق کو وسعت دینے کا موقع ملے۔

معتمدین کی نئی نسل قدرت اور ماحول کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے طریقوں کی بہتر تفہیم میں بہت دلچسپی رکھتی ہے۔

وہ نوجوانوں میں ماحول سے پیار اوراحترام اجاگر کرنے اور ایسی خصوصیات پیدا کرنے کی امید کرتے ہیں جو یہ یقینی بنائے کہ یہ نوجوان مستقبل کا ہر فیصلہ لینے سے قبل ماحولیاتی اثرات کو ہمیشہ مدنظر رکھیں ۔

اگرچہ ٹی ڈی ایف بنیادی طور پر ایک تعلیمی خدمت گارکی حیثیت سے کام کرتی ہے، لیکن ضرورت پیش آنے پر، یہ عوام کی ہر مشکل گھڑی میں عطیات کی تقسیم میں بھی پیش پیش رہتی ہے۔

یہ فاؤنڈیشن پاکستان مرکوز ایک انٹرپرائز ہے ، تاہم ، اس کا بورڈ نسل ، مذہب ، قومیت اور صنف سے بالاتر ہوکر سب کے لئے مساوی مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ ٹرسٹیز اپنے تمام معاملات میں سالمیت ، دیانت اور قانونی واخلاقی معیار کو برقرار رکھنا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔