اظہر حسین امام 2012 سے داؤد گروپ سے وابستہ ہیں۔ وہ مکینیکل انجینئر کی حیثیت سے کراچی اسکول فار بزنس اینڈ لیڈرشپ کی تعمیر میں شامل رہے- جولائی 2014 میں ٹی ڈی ایف انجینئرنگ اور مینٹیننس ٹیم کا حصہ بن گئے۔ وہ فاؤنڈیشن کے عمارتی اثاثوں کی دیکھ بھال ، بحالی اور مرمت کے ذمہ دار ہیں۔ اظہر فاؤنڈیشن کے تمام منصوبوں کے انجینئرنگ پہلو کی بھی نگرانی کرتے ہیں۔ اظہر مختلف ملٹی نیشنل اور مقامی انجینئرنگ اداروں میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اپنے فارغ وقت میں وہ سفراور مطالعہ کا شوق رکھتے ہیں۔