داؤد پبلک اسکول (ڈی پی ایس) کراچی میں طلبات کے لئے مخصوص سب سے بڑے اسکولوں میں سے ایک ہے ، جو 2500 سے زیادہ طلبات کو O اور A لیولز کی تعلیم فراہم کرتا ہے۔ یہ اسکول  چارعمارتوں پر مبنی ، ایک ہی کیمپس میں واقع ہے ۔

ڈی پی ایس وسیع پیمانے پر سائنس لیبز ، انڈور کھیل ، آوٹڈور کھیل کے میدان ، وسیع کلاس رومز ، فوڈ اینڈ نیوٹریشن لیب ، آرٹ اسٹوڈیوز ، بچیوں کے انڈور اور آوٹڈور کھیل کے مقامات ، کمپیوٹر لیبز کے ساتھ ساتھ لائبریریوں سے بھی بہرہ مند ہے۔ ڈی پی ایس پاکستان کے سبز اسکولوں میں سے ایک ہے اور صحت و ماحولیاتی تعلیم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

بچیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے تعلیمی سالوں کے دوران اسکول میں صحت اور صفائی کے بارے میں سیکھیں اور انہیں فارغ التحصیل ہونے سے قبل کراچی میں معروف این جی اوز کے ذریعہ ابتدائی طبی امداد اور بنیادی فنون زندگی کے کورسز کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سروس انٹرنشپ میں بھی شرکت کروائی جاتی ہے۔ مزید برآں ، انہیں باغبانی کی لازمی کلاسوں اور پروجیکٹ کے ذریعے ماحول کا احترام کرنا سکھایا جاتا ہے۔ اسکول کی طلبات نے اپنے امتحانات میں مستقل طور پر 100٪ پاس ہونے کی شرح برقرار رکھی ہے اور گذشتہ سالوں میں کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشن بورڈ سے متعدد امتیازات بھی حاصل کی ہیں۔

اس اسکول کی بنیاد 1979 میں احمد داؤد نے، داؤد ایجوکیشنل انیشیٹو کے ایک حصے کے طور پر رکھی تھی، اور اس کے بعد سے یہ حسین داؤد کی زیر صدارت ترقی پذیر ہے۔ یہ داؤد فاؤنڈیشن کے چند آپریشنل اور کامیاب ترین منصوبوں میں سے ایک ہے۔

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

فیس بک: https://www.facebook.com/DPSPage

ٹویٹر: https://twitter.com/DPSPakistan

ای میل: info@dps.edu.pk , admin@dps.edu.pk

رابطہ نمبر: +9221-3840-3588-3840-3589,3840-3592-3840-3593,3840-3590 and 3493-4942