DSC_1337

کراچی اسکول فار بزنس اینڈ لیڈرشپ پاکستان کا ایک سرکردہ اور ممتاز گریجویٹ مینیجمنٹ اسکول ہے جو کہ نوجوانوں کو علم اور مہارت سے آراستہ کرنا چاہتا ہے تا کہ وہ آج اور آنیوالے مسابقتی دور میں کامیابی کے لیے تیار ہو سکیں- یہ انسٹی ٹیوٹ نوجوان طلباء میں دیانتداری، صلاحیت، جدت اور فضیلت کو فروغ دینے اور مستقبل کے کامیاب رہنماؤں اور منتظمین کی برادری تشکیل دینے کا عزم کیے ہوۓ ہے-

کے ایس بی ایل میں طلباء کوسیکھنے کے لیے ایسا بہترین ماحول مہیا کیا جاتا ہے جہاں جدید ترین ٹیکنالوجیز اور سہولتیں موجود ہیں- کیمپس کی عمارت کا ڈیزائن معروف امریکی آرکیٹیکچرل فرم ولئیم میکڈونف اور پارٹنرزنے تیار کیا تھا جو پائیدار ڈیزائن کے صف اول کے اداروں میں شمار کیے جاتے ہیں- اسکول کی عمارت اسٹیٹ آف دی آرٹ ہارس شو اسٹائل لیکچر تھیٹرز، سیمینار رومز، بریک آؤٹ اور میٹنگ رومز، کیفے ٹیریا، شاندار لائبریری اور جدید آڈیٹوریم پر مشتمل ہے-

2009 کے موسم بہار میں، کے ایس بی ایل یونیورسٹی آف کیمبرج جج بزنس اسکول کے ساتھ ایک مثالی اسٹریٹیجک تعاون کے معاہدے میں شامل ہوئ جس کے تحت کیمبرج یونیورسٹی عالمی شہرت یافتہ اساتذہ کی شمولیت اور بین الاقوامی نصاب کی تیاری میں معاونت کرے گی جو عالمی معیارکے تحت اورمقامی کاروباری ماحول کے مطابق ہو- کیمبرج نے کے ایس بی ایل میں ایگزیکٹیو ایجوکیشن کورسز شروع کرنے کے لیے اپنے اساتذہ بھی پاکستان بھیجے-

ایڈوینسڈ انسٹرکشنل ٹیکنالوجی کی مدد سے طلباء ڈسٹینس لرننگ کے تقاضوں کے تحت کے ایس بی ایل کی کلاس رومزکی حدود کے باہر بھی رئیل ٹاٰئم میں دنیا بھر کے سی ای اوز اور فیکلٹی کے لیکچرز، پریزینٹیشنزاور سیشنز میں شریک ہو سکتے ہیں-

اسکول کے تعلیمی پروگرامزملک کی نئ نسل کی قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ فل ٹائم ایم بی اے پروگرام طلباء کے لیے ایک انقلابی تجربہ ہے کیونکہ دنیا کے چند بہترین فیکلٹی ممبران ایسا اعلیٰ نصاب پڑھاتے ہیں جس سے انھیں روزمرہ زندگی کے مسائل کے عملی حل تلاش کرنے میں ان کی حوصلہ افزائ ہوتی ہے-  کے ایس بی ایل کے ایم بی اے کی نمایاں خصوصیات میں "دی سی ای اومینٹورشپ پروگرام” شامل ہے جس کے تحت طلباء ایک سی ای او کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں جواسکول میں ان کے پورے تعلیمی عرصے میں ان کی صلا حیتوں کو ابھارتا ہے اور ان کی رہنمائ کرتا ہے، نیز "سیمینار سیریز آن گلوبل اینڈ پاکستانی پرسپیکٹیوز” کے تحت وہ ملک کے انتہاٰئ موثر لیڈرز کے تجربات سے بھی سیکھتے ہیں-

کے ایس بی ایل کا ایگزیکٹیوایجوکیشن پروگرام کمپنیوں کو ماہرعملے کی فراہمی کے مواقع فراہم کرتا ہے- یہ پروفیشنلز کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں وہ قابل قدرکاروباری مراسم قائم کر سکتے ہیں، مختلف اداروں سے رابطے میں رہ سکتے ہیں، اوراپنی انفرادی اور پیشہ ورانہ نشوونما کو بہتر بنا سکتے ہیں- انسٹی ٹیوٹ، کمپنیوں کواوپن انرولمنٹ اور کسٹمائزڈ ٹریننگز بھی مہیا کرتا ہے، اور مارکیٹ کی ضروریات اور انتظامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نظریے اورعمل کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنے میں پیش پیش رہنے کے لیے کوشاں ہے-

کے ایس بی ایل ایگزیکٹیو ایم بی اے (ای ایم بی اے) پروگرام بھی پیش کرتا ہے جو کہ مڈ کیرئیر منتظمین اور کاروباری حضرات کے لیے بہترین سہولت ہے-

ہر دو ماہ میں شائع ہونے والے ” کے ایس بی ایل ریویو” کو بین الاقوامی پذیرائ حاصل ہوئ ہے، اور اسے لائبریری آف کانگریس ، واشنگٹن ، ڈی سی اور عالمی کیٹلاگز میں بھی درج کیا گیا ہے- اپنی اعلیٰ مرتبہ فیکلٹی اور مخصوص اقدامات کے باعث، کے ایس بی ایل قابل اورموثرگریجویٹس تیار کرنے کا عزم کیے ہوۓ ہے اورقوم کے کاروباری طبقے، اہل فکرو ماہرین اور مکالمہ جاتی فورمزکے ساتھ کام کرتی رہے گی-

“مسٹر حسین داؤد کی صدارت میں ، داؤد فاؤنڈیشن (ٹی ڈی ایف) کراچی اسکول فار بزنس اور امدادی امداد کے لئے ایک بہت بڑا ذریعہ رہا ہے۔ قیادت (کے ایس بی ایل)۔ ٹی ڈی ایف نے سال 2012 – 13 کے دوران سخاوت سے مالی مدد فراہم کی ہے۔ 2013-14 نے قرضوں اور میرٹ پر مبنی وظائف کے ذریعہ طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے انسٹی ٹیوٹ کی صلاحیت کو مستحکم کرنے میں مدد کی ہے۔ ٹی ڈی ایف نے پوری </ em> بہت تعاون کیا ہے اور اس طرح کے ایس بی ایل کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ جناب حسین داؤد کی قیادت ، تعاون ، سخاوت اور اتکرجتا کی خواہش کے ایس بی ایل کو بنانے کے لئے جو آج ہے!”

Visit the website