پاکستان میں شرح خواندگی خطرناک حد تک کم ہے۔ 2017 میں شائع ہونے والی اے ایس ای آر(ASER) رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی تعلیم کا اسکور 67.96 ہے۔ ملک میں ہر سال 3 ملین طلبہ کے اضافے کو مد نظررکھتے ہوئے کم از کم فی گھنٹہ تین نئےاسکولوں کی تعمیر درکار ہے۔ معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے پرعزم ، ٹی ڈی ایف (TDF) نے کئی باضابطہ تعلیمی اداروں کا آغاز کیا جن میں کے ایس بی ایل (KSBL) ، ڈی پی ایس (DPS)، ڈی سی ای ٹی (DCET)، ایم ڈی ایس وی  اے ڈی(MDSVAD)، لمس میں احمد داؤد چیئر اور ایف جی داؤد پبلک اسکول مظفر آباد سمیت کئی نام شامل ہیں۔

ہمارے تعلیمی منصوبے

ایف جی داؤد اسکول

فیڈرل گورنمنٹ دائود پبلک اسکول مظفرآباد ان اسکولوں میں سے ایک تھا جو 2005 کے زلزلے کے دوران تباہ ہوا تھا اور اسے ٹی ڈی ایف نے دوبارہ تعمیر کیا تھا۔ اسکول کا باضابطہ افتتاح جون 2008 میں کیا گیا تھا۔

داؤد پبلک اسکول

داؤد پبلک اسکول (ڈی پی ایس) کراچی میں طلبات کے لئے مخصوص سب سے بڑے اسکولوں میں سے ایک ہے ، جو 2500 سے زیادہ طلبات کو O اور A لیولز کی تعلیم فراہم کرتا ہے۔ یہ اسکول  چارعمارتوں پر مبنی ، ایک ہی کیمپس میں واقع ہے ۔

داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی

انجینئرز اورٹیکنالوجی ماہرین کی پاکستان کی بڑھتی ہوئی طلب میں شراکت کے لئے ، داؤد فاؤنڈیشن نے 1962 میں کراچی میں دائود کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی سی ای ٹی) کی تعمیر کے لئے پہل کرکے پہلا اہم سنگ میل حاصل کیا۔ داؤد کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کا سنگ بنیاد سابق صدر پاکستان…

شریک نصابی اقدامات اور سرگرمیاں

داؤد فاؤنڈیشن نوجوان ذہنوں کو حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ نصاب سرگرمیوں میں فعال طور پر حصہ لے تاکہ وہ ان کی صلاحیتوں کو دریافت کرسکے۔ فاؤنڈیشن باقاعدگی سے سمر کیمپوں کا اہتمام کرتی ہے جو بچوں کو چیلنجنگ اور تفریحی سرگرمیوں کے ذریعے منسلک کرتی ہے جو ان کے ذہانوں کی پرورش کرتی…

کراچی اسکول فار بزنس اینڈ لیڈرشپ

کراچی اسکول فار بزنس اینڈ لیڈرشپ پاکستان کا ایک سرکردہ اور ممتاز گریجویٹ مینیجمنٹ اسکول ہے جو کہ نوجوانوں کو علم اور مہارت سے آراستہ کرنا چاہتا ہے تا کہ وہ آج اور آنیوالے مسابقتی دور میں کامیابی کے لیے تیار ہو سکیں- یہ انسٹی ٹیوٹ نوجوان طلباء میں دیانتداری، صلاحیت، جدت اور فضیلت کو…

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز

احمد داؤد چیئر 2003 میں داؤد فاؤنڈیشن نے ایس بی اے اسکول آف سائنس اینڈ انجینئرنگ ڈین کے لئے قائم کی تھی تاکہ لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (ایل او ایم ایس) میں اعلی فیکلٹی اور تعلیمی قائدانہ معیار کو برقرار رکھا جاسکے۔

مریم داؤد اسکول آف ویژول آرٹس

مریم داؤد اسکول آف ویژوئل آرٹس اینڈ ڈیزائن نے بصری تجربے کی نئی شکلوں کا خیرمقدم کیا ہے اور آرٹ اور علم کی مختلف شاخوں کے مابین روابط کو تلاش کرنے کے ایک طریقہ کے طور پر ایک کثیر الشعبہی انداز پیش کیا ہے۔