نعام الرحمٰن فی الوقت دائود ہرکولیس گروپ سے وابستہ دیگر پبلک لسٹڈ فرموں میں کارپوریٹ گورننس کی خدمات انجام دے رہے ہیں- وہ کئی صنعتوں مثلاً توانائی و رینوبل ذرائع، تعلیم، خوراک، انٹرپرائز ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، فیشن وملبوسات، طرز زندگی اور کاروبار میں 27 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انعام الرحمٰن یکم دسمبر 2016 کو گروپ کی پیرنٹ انویسٹمنٹ کمپنی ، داؤد ہرکولیس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر ہوئے۔

 

ماحولیات کے ماہر کی حیثیت سے انعام الرحمٰن نے ایک انٹرپرائز سولر پاور ای پی سی (EPC),  ریون انرجی کا آغاز کیا ، اور خود تاحال وہ 50 میگا واٹ ونڈ پاور پلانٹ، ٹینگا جنراسی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا جنون لوگوں کی تربیت اور ترقی ہے۔ انہوں نے انڈرگریجویٹ سطح پر بھی تعلیم دی اورحالیہ کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ کی گورننس میں اپنا وقت صرف کرتے ہیں۔

 

انعام الرحمٰن نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی، اس کے علاوہUET لاہور سے انجینئرنگ کی ڈگری بھی رکھتے ہیں-