محمد اقبال ستار جون 2007 میں داؤد فاؤنڈیشن میں شامل ہوئے اور 1979 سے داؤد گروپ سے وابستہ ہیں۔ وہ کمپنی سیکریٹری اور پورٹ فولیو مینجمنٹ سے متعلق اسائنمنٹس کی نگرانی کرنے کے علاوہ ٹی ڈی ایف کے اکاؤنٹنگ اور مالی امور کے بھی ذمہ دار ہیں۔ ان کا تجربہ تقریباً 50 سال پر مشتمل ہے ، جس میں انہوں نے 30 سال دائود کاٹن ملز، ڈیلن لمیٹڈ اور دائود لارنس پورلمیٹڈ میں اہم عہدوں پر کام کیا۔ انہوں نے زیب تن ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور ٹیکسٹائل کارپوریشن آف پاکستان کے لئے بھی اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ وہ جامعہ کراچی سے لاء گریجویٹ ہیں اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ سیکریٹریز اینڈ منیجرز سے سند یافتہ ایک قابل چارٹرڈ سیکرٹری بھی ہیں۔

اقبال کھیلوں کے شوقین ہیں اور فارغ وقت میں کلاسیکی مشرقی موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ان کا پختہ یقین ہے کہ معاشرے میں بہتری لانے اور مضبوط قوم پیدا کرنے کیلئے انفرادی کوششوں کو یکجا کرنا ضروری ہے۔