لیفٹیننٹ سی ڈی آر۔ (ر) حسن رضا ملک، بطور منیجر سیکیورٹی اینڈ سروسز، 2017 میں داؤد فاؤنڈیشن کا حصہ بنے۔ وہ ٹی ڈی ایف ، داؤد سینٹر اور فاؤنڈیشن کی دیگر عمارتوں میں حفاظتی، سِول اور انتظامی کاموں کی نگرانی کرتے آئے ہیں ۔ داؤد فاؤنڈیشن میں شمولیت سے قبل وہ ڈولمین پرائیوٹ لمیٹڈ ، چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ سمیت کئی نامور اداروں میں بطور منیجر سیکیورٹی اینڈ فیلیٹیٹیشن وابستہ رہے۔ حسن نے 1983 سے 2007 تک کمشنڈ آفیسر کی حیثیت سے 24 سال پاک بحریہ میں خدمات انجام دیں۔