دائود فاؤنڈیشن تعلیم کے ذریعے افراد کو بااختیار بنانےاور اجتماعی تبدیلی لانے پر یقین رکھتی ہے۔ اداروں کے قیام سے آغازکرتے ہوِئے دائود فاؤنڈیشن اب مفاد عامہ کے لئے تعلیم و تربیتی مقامات کو تشکیل دینے میں کوشاں ہے۔ باضابطہ تعلیم سے غیر رسمی تعلیم کی طرف منتقل ہونا ایک دلچسپ سفر ہے ، جس سے ہمارے پراجکٹس کو لوگوں تک پہنچنے میں زیادہ روانی ، حرکت ، باہمی روابط اور گنجائش ملی۔
ہم کون ہیں
داؤد فاؤنڈیشن (ٹی ڈی ایف) بانی احمد داؤد کے "ایک دہائی پرانے خواب کی تکمیل” تھی جو 1960 میں حقیقت بنی۔ ٹی ڈی ایف کو ایک ایسی تعلیمی فاؤنڈیشن کے طور پر تصور کیا گیا جس کی مرکزی توجہ سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبوں میں تعلیمی اقدامات کی حمایت اور فروغ تھی۔ فاؤنڈیشن داؤد ہرکولیس گروپ کا چیریٹی آرم ہے جو فی الوقت حسین داؤد کی زیرقیادت ہے۔ کئی سالوں سے یہ اسکولوں اور کالجوں کی تعمیر کیلئے کوشاں رہا ، لیکن اب وہ علوم کے پھیلاؤ کو فروغ دینے والے مواد اور ٹکنالوجی پر مبنی پراجیکٹس کی افتتاح کرنے میں مصروف عمل ہے ۔
ٹی ڈی ایف پر تازہ ترین

حاجیانی حنیفہ بائی میموریل سوسائٹی کی اے کے یو ایچ (AKUH) کے پیشنٹ ویلفئیر پروگرام میں سخاوت نے 7 بچوں کے کامیاب سرجری کو یقینی بنایا ۔

پریس ریلیز
حسین داؤد نے اینگرو، داؤد ہرکولس اور اہل خانہ کی جانب سے کوویڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے لئے 1 بلین PKR رقم دینے اوراس میں درکارخدمات میں تعاون کا عہد کیا ہے۔
رابطے کی معلومات
ایک مختصر خط لکھیں
ہم آپ کے تبصرے ، آراء یا سوالات موصول کرکے خوش ہوں گے!