کسی بھی ملک کی ترقی اور استحکام کا انحصار فقط سائنسی علوم سے شناسائی اور ان علوم کو عملی شکل دینے کی صلاحیت پر مبنی ہے۔ میگنیفائی سائنس ایک ایسی چھتری ہے جس کے زیر سایہ داؤد فاؤنڈیشن تجرباتی عمل کے ذریعے نوجوانوں میں سائنس خواندگی اور تنقیدی سوچ کو اجاگر کرتی ہے ۔ یہ ایک ایسا جامع پلیٹ فارم ہے جو عمر ، صنف یا سوشل کلاس سے قطع نظر، تمام پس منظر کے لوگوں کو ایک جگہ جمع کر کرکے سیکھنے اور سکھانے پر یقین رکھتا ہے۔ میگنیفائی سائنس میں ملک بھر کی سائنسی نمائشیں اور بچوں کے اسٹوڈیو شامل ہیں۔

ٹی ڈی ایف میگنیفائی سائنس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو متعدد سرکاری اور نجی تنظیموں کو لاتا ہے جو تحقیق اور تعلیمی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور عملی علوم اور اکیڈمیا کے مابین فاصلے کو ختم کرتے ہیں۔ معروف صنعتوں اور سائنس کلبوں کے ذریعہ دیئے گئے سائنس کے مختلف شعبوں کی نمائش زائرین کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں سائنس کی اہمیت کا تنقیدی جائزہ لینے کے قابل بناتی ہے۔ .